بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

احتساب عدالت میں شریف خاندان کے افرادکی پیشیاں شروع،حمزہ شہباز، مریم نواز اور یوسف عباس کا نمبر بھی آگیا

datetime 20  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) احتساب عدالت میں (آج)بدھ کو شریف خاندان کے افرادکی پیشیاں ہوں گی۔شہباز شریف، حمزہ شہباز، مریم نواز اور یوسف عباس احتساب عدالت میں پیش ہوں گیآج احتساب عدالت میں آشیانہ اقبال ہاؤسنگ سوسائٹی اسکینڈل، رمضان شوگر ملز کیس، چوہدری شوگر ملز اور منی لانڈرنگ و آمدن سے زائد اثاثہ جات کیسوں کی سماعت ہو گی۔ نیب کی جانب سے

مریم نواز اور یوسف عباس شریف کو نیب کی جانب سے 12 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر پیش کیا جائے گا۔حمزہ شہباز کو آمدن سے زائد اثاثہ جات و منی لانڈرنگ کیس میں 11 روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد عدالت کے روبرو پیش کیا جائے گا۔ حمزہ شہباز، مریم نواز، یوسف عباس کو ڈیوٹی منتظم جج محمد نعیم ارشد کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔شہباز شریف یوم آزادی پر کمر میں لگنے والی چوٹ کے باعث ڈاکٹروں کی تجویز پر بیڈ ریسٹ پر ہیں اور امکان ہے کہ کمر میں تکلیف کے باعث شہباز شریف عدالت کے روبرو پیش نہیں ہوں گے اور ان کی میڈیکل رپورٹس عدالت کے سامنے پیش کر کے ان کی طبی بنیادوں پر ایک دن کے لئے حاضری سے استثنا ء کی درخواست دائر کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق شریف خاندان کے اہم افراد کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر لیگی رہنما ؤں اورکارکنان کو سیکرٹریٹ چوک اور ایم اے او کالج پہنچنے کی کال دیدی گئی ہے۔پولیس کی جانب سے بھی سکیورٹی کیلئے سخت انتظامات کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور احتساب عدالت آنے والے راستوں کوکنٹینر اوربیرئیرز لگاکربند رکھاجائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…