استوار (این این آئی)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ایک بار پھر وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کٹھ پتلی کشمیر کا مقدمہ لڑنے کی بجائے سیاسی مخالفین کو جیلوں میں بند کر رہا ہے، ستر سالہ نواز شریف کو بیٹی سمیت جیل میں ڈالنا بزدلی ہے، عید پر کشمیریوں کو سپورٹ کرنے جا رہا تھامگر عمران نیازی نے فریال تالپور کو عید کی رات جیل میں ڈال کے قومی اتحاد پر کلہاڑا چلایا، کشمیر کا مقدمہ بھٹو شہید کے فلسفہ کے مطابق لڑیں گے،پارٹی کی حکومت جلد آ رہی ہے،
عوام کو باقی حقوق بھی پیپلزپارٹی ہی دے گی۔ منگل کو یہاں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جو آپ سے رشتہ بھٹو شہید، بے نظیر بھٹو شہید کا تھا، وہی میرا ہے۔ انہوں نے کہاکہ آپ لوگوں نے کشمیریوں بھائیوں کے ساتھ لڑناہے۔انہوں نے کہاکہ کشمیر پر حملہ اصل میں مسلم امہ، اقوام متحدہ پر حملہ ہے۔انہوں نے کہاکہ کشمیر کا مقدمہ بھٹو شہید کے فلسفہ کے مطابق لڑیں گے۔انہوں نے کہاکہ کٹھ پتلی وزیراعظم عمران میں کشمیر کا مقدمہ لڑنے کی اہلیت ہی نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ کٹھ پتلی کشمیر کا مقدمہ لڑنے کی بجائے سیاسی مخالفین کو جیلوں میں بند کر رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ نواز شریف میرا سیاسی مخالف ہے، مگر سیاسی مخالف کو بلیک میل کرنا بزدلی ہے۔انہوں نے کہاکہ ستر سالہ نواز شریف کو بیٹی سمیت جیل میں ڈالنا بزدلی ہے۔انہوں نے کہاکہ عید پر کشمیریوں کو سپورٹ کرنے جا رہا تھامگر عمران نیازی نے فریال تالپور کو عید کی رات جیل میں ڈال کے قومی اتحاد پر کلہاڑا چلایا۔انہوں نے کہاکہ اب تک گلگت بلتستان کو جتنے بھی حقوق ملے ہیں، پیپلزپارٹی نے دئیے ہیں،پیپلزپارٹی کی حکومت جلد آ رہی ہے، آپ کے باقی حقوق بھی پیپلزپارٹی ہی دے گی۔انہوں نے کہاکہ ہماری حکومت میں سیلاب، دہشتگردی سمیت کئی چیلنجز تھے۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے ملازمین کی تنخواہیں، پنشنوں میں اضافہ، بے نظیر سپورٹ پروگرام، کسان مزدو کو ریلیف دیا۔ بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ لیڈی ہیلتھ ورکرز کا منصوبہ بھی پیپلزپارٹی نے دیا تھا۔انہوں نے کہاکہ
پیپلزپارٹی روز گار کیلئے اور غربت کے خاتمہ کیلئے نئے پروگرامز دیگی، پرانے پروگرامز جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہاکہ بے نظیر بھٹو شہید کے دور میں نعرے لگتے تھے بینظیر آئے گی روزگار لائیگی۔ انہوں نے کہاکہ آپ لوگوں نے نظیر بھٹو شہید کا تیر بننا ہے،ہمارا سکردو میں جلسہ ہو رہا ہے،ہمارا نااہل وزیراعظم بولے یا نہ بولے،سکردو کے جلسہ میں کشمیر کے حوالے سے واضح پیغام دیں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اپنے ملک میں میڈیا پر پابندی لگا کر
کشمیر میں میڈیا پر پابندی کی کیا بات کرتاہے؟ جو اپنے مخالفین کو گرفتار کرے وہ مودی کو کیسے کہہ سکتا ہے؟۔چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے کہا کہ جو ظلم ہمارے ساتھ کرنا ہے وہ کرے مگر غریب عوام کے ساتھ ظلم برداشت نہیں کرینگے۔ ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کیا مگر 10 لاکھ نوجوانوں کو بے روزگار کردیا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ کسان، مزدور اور غریب کا معاشی استحصال کیا جارہاہے،جو 50 لاکھ گھر بنانے والے تھے وہلوگوں کے گھر توڑ توڑ رہے ہیں۔پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ کشمیر پر حملہ ہوا مگر عمران نیازی کہتا ہے میں کیا کروں؟ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے وعدے کئے وہ پورے کئے،جو وعدے پی پی پی نے کئے وہ پورے کئے ہیں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی پی پی نے غریب کے حقوق کا خیال رکھا۔ الیکٹیڈ آپ کے ووٹوں سے آتے ہیں ان کو آپ کے مسائل کا ادراک ہوتا ہے مگر سلیکٹیڈ کو کوئی احساس نہیں ہوتا ہے۔