اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

تربیلا ڈیم پانی سے بھرگیا اور مزید پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ختم،سپل ویز کھول دیئے گئے،ہائی الرٹ، پاک فوج کے دستوں کی تیاریاں بھی مکمل

datetime 20  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)تربیلا ڈیم پانی سے بھرگیا اور مزید پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ختم ہوگئی۔انتظامیہ کے مطابق ڈیم میں پانی انتہائی بلند سطح 1550 فٹ تک پہنچ گیا اور اسپل ویز کھول دیئے گئے ہیں، ڈیم میں پانی کی آمد اور اخراج 198300 کیوسک ہے جبکہ تربیلا بجلی گھر سے 4888 میگاواٹ بجلی کی پیداوار جاری ہے، تربیلا ڈیم کے تمام 17 یونٹ پوری استعداد کے مطابق بجلی پیدا کر رہے ہیں۔بھارت کی جانب سے آبی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دریائے ستلج میں پانی چھوڑ دیا گیا، این ڈی ایم اے کے ترجمان برگیڈیئر مختار احمد کے

مطابق دریائے ستلج میں پانی کے بہاؤ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، ایک لاکھ سے ڈیڑھ لاکھ کیوسک کا سیلابی ریلہ (آج) بدھ کو دوپہر تک گنڈا سنگھ والا ہیڈ ورکس سے گزرے گا۔قدرتی آفات سے نمٹنے والے وفاقی ادارے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے ترجمان نے کہا کہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے پی ڈی ایم اے پنجاب، متعلقہ ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122 اور پاک فوج کے دستوں نے تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں، دریا کے اطراف نشیبی علاقوں کے رہائشیوں کی منتقلی کا منصوبہ تیار ہے اور ہنگامی کیمپس قائم کر دیئے گئے ہیں۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…