اسلام آباد (این این آئی)حکومت کیخلاف اسلام آباد میں دھرنے کا معاملہ، امیر جمعیت علماء اسلام مولانا فضل الرحمن نے پارٹی کی مرکزی مجلس شوری کا دو روزہ اہم اجلاس طلب کرلیا، اجلاس 24 اور 25 اگست کو جے یو آئی کے سب سیکرٹریٹ اسلام آباد میں ہوگا، اجلاس میں پارٹی کی مرکزی مجلس
شوری کے اراکین شرکت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں مولانا فضل الرحمن شوری اراکین سے اسلام آباد دھرنے پر مشاورت کریں گے۔ زرائع نے بتایاکہ اجلاس میں دھرنے کی تاریخ پر بھی مشاورت ہوگی،اجلاس میں ملکی سیاسی و مجموعی صورت حال اور آئندہ کی حکمت عملی پر بھی مشاورت ہوگی۔