بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

ناصر بٹ کو ویڈیو بنانے کا کہا نہ ہی جج سے ملنے کا، شہبازشریف کے بعدمریم نواز نے بھی ہاتھ کھڑے کردیئے،ریکارڈنگ کرنیوالا کون تھا؟ حیرت انگیز دعویٰ کردیا

datetime 20  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)جج ویڈیو سکینڈل سے متعلق ایف آئی رپورٹ میں مریم نواز کا بیان سامنے آگیا ہے جس میں مریم نواز نے کہاہے کہ ناصر بٹ کو ویڈیو بنانے کا کہا نہ ہی جج سے ملنے کا۔ایف آئی اے رپورٹ کے مطابق مریم نواز نے کہاکہ جج کی آڈیو ریکارڈنگ کرنے والے شخص کا نام نہیں جانتی۔ انہوں نے کہاکہ ناصر بٹ نے نواز شریف کی جیل واپسی کے دن جج کی ویڈیو کے بارے میں بتایا۔

انہوں نے کہاکہ ناصر بٹ نے ایک کارکن کے ذریعے موبائل فون بھجوایا جس میں ویڈیو تھی۔ انہوں نے کہاکہ ناصر بٹ کے مطابق جج کی ویڈیو اس نے اپنے طور پر بنائی۔ انہوں نے کہاکہ ناصر بٹ کے مطابق ویڈیو بنانے کا مقصد نواز شریف کی سزا کی وجوہات سامنے لانا تھیں۔ انہوں نے کہاکہ صحافیوں کو ویڈیو ناصر بٹ کی طرف سے بھجوائے گئے شخص نے فراہم کی۔ ایف آئی اے نے سوال کیاکہ آپ نے کن اداروں کو بلیک میلنگ کرنے کا کہا؟۔مریم نواز نے جواب دیا کہ اداروں کا نام ویڈیو میں موجود ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایف آئی اے کو اداروں کا نام نہیں بتا سکتی۔ انہوں نے کہاکہ جج ارشد ملک کی قابل اعتراض ویڈیو نا دیکھی نا میرے پاس ہے۔ انہوں نے کہاکہ ناصر بٹ والی ویڈیو دیکھ کر قابل اعتراض ویڈیو کا علم ہوا۔ انہوں نے کہاکہ جج ارشد ملک کی ویڈیو میں نے نہیں بنوائی۔ انہوں نے کہاکہ جج ارشد ملک کی میرے پاس کوئی ویڈیو نہیں۔کہ جج ارشد ملک کی قابل اعتراض ویڈیو نا دیکھی نا میرے پاس ہے۔ انہوں نے کہاکہ ناصر بٹ والی ویڈیو دیکھ کر قابل اعتراض ویڈیو کا علم ہوا۔ انہوں نے کہاکہ جج ارشد ملک کی ویڈیو میں نے نہیں بنوائی۔ انہوں نے کہاکہ جج ارشد ملک کی میرے پاس کوئی ویڈیو نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…