لاہور(این این آئی)پنجاب حکومت نے میٹرو بس کے کرایوں میں بڑااضافہ کردیا،نوٹیفکیشن جاری،تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے میٹرو بس کے کرایوں میں اضافہ کر دیاہے ۔حکومت نے میٹرو لاہور اور راولپنڈی کاکرایہ 10روپے اضافے سے 20سے 30روپے کر دیا ہے ۔اس سلسلے میں کابینہ کی منظوری کے بعد کیبنٹ ونگ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔