ہٹیاں بالا( آن لائن ) منقسم کشمیریوں کو آپس میں ملانے والا ایک اور تاریخ ساز باب بندہوگیا۔بھارت نے سری نگر مظفرآباد بس سروس کے بعد ر اولاکوٹ پونچھ انٹرا کشمیربس سروس بھی بند کردی جس کے باعث منقسم کشمیر کے عوام کی تشویش میں اضافہ ہوا۔پیر کے روز آزاد کشمیر سے 2مسافروں نے
راولاکوٹ،پونچھ بس سروس کے ذریعے چکاں دا باغ ،تیتری نوٹ کراسنگ پوائنٹ سے مقبوضہ کشمیر جانا تھا اور مقبوضہ کشمیر سے 27مسافروں نے آزاد کشمیر آنا تھا لیکن بھارتی حکام نے بس سروس چلانے سے انکار کر دیا جس کے بعد آر پار آنے جانے والے مسافر مایوس ہو کر گھروں کو لوٹ گئے۔