اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مسئلہ کشمیر کو لیکر اس وقت پاکستان اور بھارت کے درمیان شدید کشیدگی پائی جاتی ہے،دونوں ممالک کے درمیان تعلقات تقریباً منقطع ہو چکے ہیں ،مودی حکومت کی جانب سے پاکستان کو آئے روز دھمکیاں دینے کا سلسلہ جاری ہے ، حال ہی میں بھارتی وزیردفاع راجناتھ سنگھ نے ایٹمی حملے میں پہل کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت فی الحال جوہری ہتھیار استعمال نہ کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے لیکن مستقبل میں
حالات کو دیکھتے ہوئے فیصلہ کیا جائے گا۔اسی متعلق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی عارف حمید بھٹی نے کہا ہے کہ نیوکلیئر بم استعمال کرنے کی دھمکی کے بعد بھارت کو یہ پیغام پہنچا دیا گیا تھا کہ اگر انہوں نے ایسی کوئی حرکت کی تو ان کی ڈکشنری سے نیو کلیئر کا لفظ ہی ختم کردیا جائیگا،اس کا فیصلہ آرمی چیف اور 6جرنیلوں کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں ہوا تھا،انہیں کہا گیا کہ ہم ایک کے بدلے تین ماریں گے ۔