لاہور (آن لائن) مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی سمیرا کومل نے حمزہ شہباز اور سلمان رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی۔پروڈکشن آرڈر کا اجراء گرفتار ارکان اسمبلی کا آئینی و قانون حق ہے۔ پنجاب اسمبلی نے متفقہ طور پر پروڈکشن آرڈر کا قانون منظور کیا تھا۔ وزیر اعظم
کے حکم پر گرفتار ارکان کو ان کا آئینی و قانون حق نہیں دیا جارہا۔ وفاق کی جانب سے پنجاب کی معاملات میں مداخلت قابل مذمت ہے۔ لہٰذا پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان سپیکر پنجاب اسمبلی سے مطالبہ کرتا ہے کہ سپیکرگرفتار ارکان اسمبلی پروڈکشن آرڈر جاری کریں۔گرفتارارکان اپنے حلقوں کی نمائندگی احسن طریقے سے کر سکیں۔