اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

مشرق وسطی میں پاکستانی ڈاکٹرز کی برخاستگی کی خبروں کے بعد حکومت متحرک،میڈیکل ڈگریوں کی اپ گریڈیشن کیلئے بڑا قدم اُٹھالیا

datetime 19  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) مشرق وسطی میں پاکستانی ڈاکٹرز کی برخاستگی کی خبروں کے بعد پنجاب حکومت متحرک ہو گئی، میڈیکل پوسٹ گریجوایشن پروگرام کی ٹریننگ کا از سر نو جائزہ لینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ پنجاب کے محکمہ اسپیلائزڈ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے میڈیکل ڈگریوں کی اپ گریڈیشن کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔ٹیکنیکل کمیٹی مختلف میڈیکل یونیورسٹیز کے پیشہ ورانہ اسٹرکچر اور مستقبل میں فائدے کے معاملے پر جانچ کرے گی۔

کالج آف فزیشن اینڈ سرجنز کراچی کی ڈگری کا بھی جائزہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ٹیکنیکل کمیٹی میڈیکل ایجوکیشن میں جدت متعارف کروانے کے ساتھ ساتھ ٹریننگ اور تقرریوں پر بھی رپورٹ دے گی۔نئے نصاب اور امتحانات کے طریقے کار پر بھی ٹیکنیکل کمیٹی جامع رپورٹ تیار کرے گی۔چار رکنی کمیٹی میں چلڈرن اسپتال کے ڈین، علامہ اقبال میڈیکل یونیورسٹی کے پرنسپل اور محکمہ سپیلائزڈ کے ڈپٹی سیکرٹری شامل ہیں۔کمیٹی ایک ہفتے میں اپنی تجاویز محکمے کو جمع کروائے گی۔واضح رہے کہ رواں ماہ کے پہلے ہفتے میں خبریں آئی تھیں کہ سعودی عرب اور دیگر عرب ممالک نے پاکستان کیدہائیوں پرانے پوسٹ گریجویٹ  میڈیکل ڈگری پروگرام مسترد کردیا ہے۔ماسٹر آف سرجری اور ماسٹر آف میڈیسن کی ڈگری کے حامل کئی قابل ڈاکٹرز سعودی عرب میں بے روز گار ہوگئے ہیں۔سعودی عرب میں قیام پذیر ڈاکٹرز کا کہناہے کہ انہیں واپس جانے یا ملک بدری کے لیے تیار رہنے کا حکم دے دیاگیاہے۔متاثر ہونے والے بیشتر ڈاکٹرز کو سعودی وزارت صحت نے 2016 میں کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں انٹرویوز کے بعد تعینات کیا تھا۔ذرائع کا کہناہے کہ سعودی عرب کے بعد قطر، متحدہ عرب امارات اور بحرین نے بھی پاکستان کی پوسٹ گریجویٹ ڈگری کو مسترد کردیا ہے۔  مشرق وسطی میں پاکستانی ڈاکٹرز کی برخاستگی کی خبروں کے بعد پنجاب حکومت متحرک ہو گئی، میڈیکل پوسٹ گریجوایشن پروگرام کی ٹریننگ کا از سر نو جائزہ لینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…