نئی دہلی (نیوز ڈیسک) متحدہ عرب امارات اگلے ہفتے خلیجی ریاست کے دورے کے دوران بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو اعلیٰ ترین سویلین ایوارڈ دے گی، یہ بات دی ہندو نے اپنی ایک رپورٹ میں کہی۔ بھارتی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی 23 اور 24 اگست کو متحدہ عرب امارات کا دورہ کر رہے ہیں، جہاں وہ متحدہ عرب امارات کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ وصول کریں گے۔
مودی 24 اگست سے 25 اگست بحرین کے دورے پر بھی ہیں جہاں وہ شیری ناتھ جی ٹیمپل کی تزئین و آرائش کے کام کا افتتاح بھی کریں گے۔ واضح رہے کہ مودی کے مقبوضہ جموں و کشمیر میں اقدامات متحدہ عرب امارات کو نظر نہیں آ رہے، مظلوم کشمیریوں پر ڈھائے گئے مظالم سے بھی متحدہ عرب امارات نے آنکھیں بند کرکے بھارتی وزیراعظم کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔