تہران(این این آئی)کشمیر کے سلسلے میں بھارتی حکومت کے حالیہ فیصلوں اور اقدامات کے خلاف تہران میں دفتر اقوام متحدہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں سیکڑوں کی تعداد میں حوزہ علمیہ اور یونیورسٹیوں کے طلبہ شریک ہوئے۔مظاہرین نے کشمیری عوام کی حمایت کرتے ہوئے حکومت ہند کے خلاف جم کر نعرے بازی کی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کشمیر کے سلسلے میں بھارتی حکومت کے حالیہ فیصلوں اور اقدامات
کے خلاف تہران میں دفتر اقوام متحدہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں سیکڑوں کی تعداد میں حوزہ علمیہ اور یونیورسٹیوں کے طلبہ شریک ہوئے۔مظاہرین نے کشمیری عوام کی حمایت کرتے ہوئے حکومت ہند کے خلاف جم کر نعرے بازی کی۔مظاہرین نے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے عالمی اداروں پر زور دیا کہ وہ کشمیری عوام پر ہونے والے مظالم کو روکنے کے سلسلے میں اپنی انسانی اور اخلاقی ذمہ داریوں کو پورا کریں۔