منگل‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2026 

انڈونیشیا : کشتی میں آتشزدگی سے7 افراد لقمہ اجل بن گئے

datetime 18  اگست‬‮  2019 |

کنداری (انڈونیشیا)(این این آئی)انڈونیشیا کے جزیرہ سولاویسی میں ہفتے کو علی الصباح ایک کشتی میں آتشزدگی کے حادثے کے نتیجے میں دو بچوں سمیت کم سے کم سات افراد جاں بحق اور چار لاپتہ ہوگئے۔ حادثے کے وقت کشتی پر دسیوں افراد سوار تھے۔انڈونیشیا کی پولیس کے مطابق کشتی میں آگ اس وقت لگی جب وہ جنوب مشرقی صوبے سولا ویسی سے جزیرہ سولا ویسی کی طرف نصف شب روانہ ہوئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ اچانک کشتی کے انجن میں آگ بھڑک اٹھی جس نے کشتی کو

اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ تیزی کیساتھ کشتی کے دوسرے حصوں میں پھیل گئی۔ پولیس کا خیال ہے کہ کشتی میں آتشزدگی ایندھن کی ٹینکی پھٹنے سے ہوئی۔ حادثے کے وقت کشتی پرسوار مسافروں کی اصل تعداد کا پتا نہیں چل سکا۔ حکام کا کہنا ہے کہ چار افراد لا پتا ہیں اور ان کی تلاش جاری رہے۔ایک مسافر نے بتایاکہ کشتی پر50 افراد سوار تھے جب کہ امدادی رضا کاروں کیے مطابق کشتی پر 61 افراد سوار تھے۔ حادثے کے بعد دو بچوں سمیت 7 افراد کی لاشیں اسپتال پہنچائی گئی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…