مریدکے(آن لائن) جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے۔جی ٹی روڈ ایس اے گارڈن کے قریب ٹرک نے موٹر سائیکل سوار حاملہ خاتون کو کچل ڈالا، خاتون موقع پر جاں بحق جبکہ خاتون کے پیٹ میں موجود بچہ سڑک پر جا گرا۔ ریسکیو ٹیم نے بچے کو لاہور ہسپتال منتقل کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ محمد ندیم نامی شخص اپنی حاملہ بیوی رضیہ بی بی کے ہمراہم موٹر سائیکل پر سوار ہو کر لاہور سے مریدکے کی طرف آرہا تھا کہ جی ٹی روڈ پر ایس اے گارڈن کے قریب کسی کام کی غرض سے رک گیا۔
اسی دوران نا معلوم ٹرک نے سڑک کنارے کھڑی حاملہ خاتون کو کچل دیا جس سے اس کے پیٹ میں آٹھ ماہ کا بچہ سڑک پر جا گرا اوروہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔ نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس کے پٹرولنگ افسران نے ریسکیو1122کی ٹیم کو کال کر دی جنہوں نے بچے کو تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال مریدکے کے لاہور ہسپتال منتقل کر دیا جہاں اس کی حالت تسلی بخش بیان کی جاتی ہے۔ٹرک ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے کارروائی شروع کر دی ہے۔