جمعہ‬‮ ، 31 جنوری‬‮ 2025 

ایرانی نژاد کپتان کی قیادت میں ایران ہی کیخلاف امریکی بحری بیڑے ”ٹرومن“کی روانگی،طبل جنگ بج گیا

datetime 17  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)امریکا اور ایران کے درمیان بحران اور تناؤ اپنے عروج پر ہے۔ اس تناؤ کے جلو میں ایران کے خلاف امریکا کے دفاعی مشن کے تحت امریکی جوہری طیارہ پردار بیڑا ہیری ٹرومن عالمی پانیوں میں روانہ ہوگیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ہیری ٹرومن کے کپتان کی ذمہ داری ایک ایرانی نژاد امریکی کافون حکیم زادہ کو سونپی گئی ہے۔

وائس آف امریکا کی فارسی سروس کی ویب سائیٹ پر جاری ایک رپورٹ میں پائلٹ آن لائن کے حوالے سے بتایا ہے کہ کافون حکیم زادہ 30 سال پیشتر ورجینیا میں نورفالک میں امریکی نیوی میں شامل ہوئے۔ اس وقت ان کی عمر 19 سال تھی۔ ایک ماہ قبل امریکی نیوی نے حکیم زادہ کو بحری بیڑے ہیری ٹرومن کا نیا کپتان متعین کیا تھا۔کافون حکیم زادہ کے والدین امریکی ہیں۔ انہوں نے اپنے بچپن کا ابتدائی عرصہ ایران میں گزرا۔ ایران میں ولایت فقیہ کے انقلاب کے بعد ایران چھوڑ کر امریکا چلے آئے۔ اس وقت حکیم زادہ کی عمرہ گیار سال تھی۔امریکا آمد کے بعد حکیم زادہ کا خاندان ریاست مسیسپی کے شہر ہٹسبرگ میں قیام کیا۔اگرچہ حکیم زادہ کی زندگی کا بیشتر عرصہ امریکا میں گذرا مگر وہ فارسی زبان بھی بولتے ہیں۔ پائلٹ آن لائن کے مطابق حکیم زادہ کا کہنا ہے کہ امریکا میں تمام شہریوں کو آگے بڑھنے کے مساوی مواقع میسر ہیں۔خیال رہے کہ ہیری ٹرومن نیمٹز کے طیارہ بردار بیڑا ہے۔ اس کی لمبائی 332 میٹر اور وزن 116 ٹن ہے۔ اس میں دو جوہری پلانٹ، 90 جنگی ہیلی کاپٹر اور نیوی کے عملے کے 600 اہلکار سوار ہو سکتے ہیں۔ہیری ٹرومن بحری بیڑا  2001ء  میں پہلی بار افغانستان کے خلاف اور بعد ازاں عراق کی جنگ میں استعمال کیا گیا۔ یہ بیڑا 33 ویں آنجہانی امریکی صدر ہیری ٹرومن کے نام پر تیار کیا گیا ہے۔دریں اثناء امریکی وزارت خارجہ کے عہدیداروں نے کہا ہے کہ واشنگٹن ایران کو خطے کی سلامتی اور امریکی اتحادیوں کے لیے سنگین خطرہ سمجھتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ امریکا ایران کے خلاف اپنی پالیسیوں اور خطے میں ان کے اثرات میں کسی پس وپیش سے کام نہیں لے گا۔امریکی حکام نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پرعرب ٹی وی اور دیگر ٹی وی چینلوں کے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تہران یمن کے حوثی باغیوں کو اسلحہ فراہم کر رہا ہے۔ سعودی عرب پر ڈرون طیاروں اور بیلسٹک میزائلوں سے حملے کیے جا رہے ہیں۔

حالیہ ایام میں عدن میں کشیدگی یمن کو ٹریک سے اتارنے کی مجرمانہ کوشش ہے۔ عدن میں ہونے والی تبدیلی ہمیں قبول نہیں۔ امریکا عدن میں فریقین کے درمیان جنگ بندی کی سعودی مساعی کی حمایت جاری رکھے گا۔امریکی وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار نے کہا کہ امریکا عالمی پانیوں میں جہاز رانی کے تحفظ کے لیے عالمی فوج کی تشکیل کی کوششوں میں سنجیدہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد ایران کے خلاف فوج تشکیل دینا نہیں بلکہ عالمی پانیوں میں جہاز رانی کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔خیال رہے کہ امریکا نے چند ہفتے قبل عالمی جہاز رانی کے تحفظ کے لیے سیکیورٹی فورس تشکیل دینے کی تجویزیز پیش کی تھی۔

امریکا نے خطے کے ممالک سے بھی کہا ہے کہ وہ جہاز رانجی کے تحفظ کے لیے امن فوج کی تیاری میں شامل ہونے کی تیاری کریں۔امریکی وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار نے کہا کہ لبنانی وزیراعظم سعد حریری رواں ہفتے کے آغاز سے واشنگٹن میں ہیں۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے بھی سعد حریری سے ملاقات کی ہے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ لبنانی وزیراعظم پر لواضح کیا گیا ہے کہ لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کی حمایت کرنے والے غیر شیعہ افراد کو بھی پابندیوں کا نشانہ بنایا جائے گا۔امریکی وزارت خارجہ کے عہدہ دار نے کہا کہ لبنان میں پابندیاں صرف شیعہ طبقے تک محدود نہیں ہوں گی بلکہ غیر شیعہ عناصر پر پر بھی پابندی عاید کی جائے گی۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ جنوبی لبنان میں متعین عالمی امن فوج میں امریکی دستوں کو واپس بلایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں عالمی امن فوج کے دستوں میں کمی آرہی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دجال آ چکا ہے


نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…