مظفرآباد(این این آئی)قطر میں مقیم کشمیریوں نے کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ کشمیر ہمارے لیے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا ۔عاطف بشیر کی طرف سے دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے عمران فرید بلال فرید ندیم خان شہزاد اکبر ناصر سیاب و دیگر نے کہا کہ مودی سرکار حواس باختہ ہو چکی ہے مقبوضہ کشمیر
میں بھارتی حکومت نے مظالم کی انتہا کر دی ہے ہم او آئی سی اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ کشمیریوں کو ان کا بنیادی حق خودارادیت کے حصول کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ 35A۔370 کے بھارتی فیصلے کے خلاف پوری قوم سراپا احتجاج ہیں ۔حکومت پاکستان مذاکرات کو چھوڑ کر جہاد کا اعلان اعلان کرے ہم ہر اول دستے کا کردار ادا کرینگے۔