لاہور(این این آئی) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین اسد عمر نے کہا ہے کہ لوٹی ہوئی دولت واپس لانا اورقومی معیشت کو مستحکم کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،وزیراعظم عمران خان اقتصادی شعبہ کی بہتری کیلئے مشکل فیصلے کر رہے ہیں۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ ہمیں مہنگائی پر قابو پانے اور حسابات جاریہ کے خسارے
میں کمی لانے کے مسائل کا سامنا ہے تاہم ان سے نمٹنے کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ چند ماہ میں اقتصادی صورتحال میں بہتری کا رجحان نظر آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ لوٹی ہوئی دولت واپس لانا اور قومی معیشت کو مستحکم کرنا حکومت کی ترجیحات میں شال ہے اور اس کے لئے غیر معمولی فیصلے کئے گئے ہیں۔