اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

مقبوضہ کشمیرپرسلامتی کونسل کا اہم ترین اجلاس،کسی بھی قرارداد کی صورت میں پاکستان اور بھارت پر کیا اثرات مرتب ہونگے؟ماہرین کے انکشافات

datetime 16  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(  آن لائن)اقوامِ متحدہ کے سابق مستقل مندوب منیر اکرم نے بتایا ہے کہ سلامتی کونسل میں قرارداد پر کیسے عمل کیا جاتا ہے؟ انہوں نے بتایا ہے کہ سلامتی کونسل میں کسی بھی قرارداد پر درجہ بہ درجہ عمل کیا جاتاہے، پہلے سلامتی کونسل کے ارکان آپس میں اجلاس کرتے ہیں اوراگر کچھ کہنا ہوتو کہہ دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کے بعد دیکھتے ہیں کہ سکیورٹی کونسل کے ممبر ز اتفاق کرتے ہیں کہ اس پر کیسے آگے بڑھا جائے؟

انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کے ممبران پہلی ملاقات آپس میں کرتے ہیں اور ان کو مسئلہ پر بریفنگ دی جاتی جس پر سوچ بچار کی جاتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بھی کبھی کبھار اس اجلاس میں آجاتے ہیں۔منیر اکرم نے کہا کہ جب ایک قرارد اد اپنا لی جاتی ہے تو دونوں پارٹیاں اس قرار داد کو مان جاتی ہیں توپھر وہ اس قرارداد کی پابندی ہوجاتی ہیں۔ واضح رہے کہ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے کشمیر کے معاملے پر اجلاس طلب کر لیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی نعیم الحق نے کہا ہے کہ بھارت نے مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر خود پہنچا دیا ہے، 50سالوں میں پہلی بار مسئلہ کشمیر پر اقوامِ متحدہ میں بات ہو گی۔انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا ہے کہ مودی کی غلطی نے بھارت کو بہت پریشانی میں ڈال دیا ہے۔ سلامتی کونسل کا اجلاس روکنے کے لئے بھارتی حکومت کی شدید کوششوں کے باوجود اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل مسئلہ کشمیر پر بات چیت کے لئے کل صبح ملاقات کرے گی۔ پچاس سالوں میں پہلی بار مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر ہے،حقیقت کا سامنا کرنے کا وقت آ گیا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم پاکستان عمران خان نے بھی خطاب کے دوران کہا تھا کہ مودی نے اپنا آخری کارڈ کھیل کر بڑی غلطی کر دی، جیہ ایک بڑی بہت بڑی سٹریٹجک غلطی ہے، اسے یہ کارڈ بہت مہنگا پڑے گا اور آج بھارت کو اقوام متحدہ میں ناکامی کے بعد اس بات کا احساس بھی ہو گیا ہو گا۔ وزیراعظم نے گزشتہ روز مزید کہا تھا کہ مودی کو پیغام دیتا ہوں، جو وہ کرے گا، اس کاجواب دیں گے

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…