لاہور (این این آئی) میڈیکل بورڈ نے لیگی رہنما رانا ثنا اللہ کے داماد پر پولیس تشدد کی تردید کرتے ہوئے انہیں مکمل صحت مند قرار دے دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق رانا ثنااللہ کے داماد رانا شہریار نے مقامی عدالت میں درخواست دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ پولیس نے دوران حراست جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا ہے لہذا طبی معائنہ کروایا جائے جس
پر پولیس رانا شہریار کو سول اسپتال میں لے گئے اور وہاں میڈیکل بورڈنے رانا شہریار کا مکمل طبی معانۂ کیا۔میڈیکل بورڈ کے مطابق رانا شہریار پر کسی بھی قسم کاتشدد ثابت نہیں ہوا رانا شہریار مکمل طور پر صحت مند ہیں۔شہریار کی اسپتال آمد پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے،طبی معائنہ کے بعد رانا شہریار کو حوالات واپس منتقل کردیا گیا۔