جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

اداکار محسن عباس کی عبوری ضمانت میں 28 اگست تک توسیع

datetime 16  اگست‬‮  2019 |

لاہور (این این آئی) لاہور کی مقامی عدالت نے امانت میں خیانت اور سنگین نتائج کی دھمکیوں کے مقدمے میں نامزد اداکار محسن عباس کی عبوری ضمانت میں 28 اگست تک توسیع کر دی، عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی سے مکمل رپورٹ طلب کر لی۔ایڈیشنل سیشن جج عظیم شیخ نے اداکار محسن عباس کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، دوران سماعت تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ محسن عباس اور انکی اہلیہ فاطمہ سہیل کا بیان ریکارڈ کر لیا ہے، تفتیشی رپورٹ کو حتمی شکل دے رہے ہیں ۔

عدالت مکمل رپورٹ جمع کرانے کیلیے مہلت دے۔محسن عباس کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ بیوی نے مخالفین کے ساتھ ملکر جھوٹے مقدمے میں نامزد کرایا ہے لہذا عدالت ضمانت منظور کرنے کا حکم دے، عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر اداکار محسن عباس کی عبوری ضمانت میں 28 اگست تک توسیع کرتے ہوئے تفتیشی افسر سے مکمل رپورٹ طلب کر لی۔اداکار محسن عباس کی اہلیہ فاطمہ سہیل نے انکے خلاف تھانہ ڈیفنس سی میں امانت میں خیانت اور سنگین نتائج کی دھمکیوں کا مقدمہ درج کروا رکھا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…