اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکی لائن آف کنٹرول پربھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کی شدید مذمت

datetime 15  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور15 اگست: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے لائن آف کنٹرول پربھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے شہید ہونے والے فوجی جوانوں کی بہادری اور جرأت کو سلام پیش کرتے ہوئے شہید فوجی جوانوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ پاک فوج نے بھارتی فوجیوں کو جہنم واصل کرکے دشمن کو دندان شکن جواب دیا۔انہوں نے کہا کہ دفاع وطن کیلئے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے فوجی جوان ہمارے ہیرو ہیں اور وطن کی مٹی پر فدا ہونے والے پاک

فوج کے جوانوں کی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ شہید لانس نائیک تیمور، شہید نائیک تنویر اور شہید سپاہی رمضان نے پاک وطن کی حفاظت کرتے ہوئے اپنے خون کا نذرانہ پیش کیا ہے۔ شہید فوجی جوان ہمار ے ماتھے کا جھومر ہیں اور قوم کو وطن پر نثار ہونے والے شہداء کی عظیم قربانی پر ناز ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج دفاع وطن کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں اور پاکستانی قوم اپنی بہادر مسلح افواج کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا جارحیت پسند رویہ خطے کے امن کیلئے خطرہ ہے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…