اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل میں کشمیرپر قرارداد،امریکہ نے قرارداد ویٹوکی تو پھر ہم کیا کرینگے؟پاکستان نے افغانستان سے متعلق دوٹوک پیغام دیدیا

datetime 15  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل میں کشمیرپر قرارداد،امریکہ نے قرارداد ویٹوکی تو پھر پاکستان کیا کرے گا؟پاکستان نے افغانستان سے متعلق دوٹوک پیغام دیدیا، تفصیلات کے مطابق پاکستان کی درخواست پر اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کا اہم ترین اجلاس طلب کرلیاگیا ہے سیکورٹی کونسل کے اس اجلاس کی خاص بات یہ بھی ہے کہ گزشتہ پچاس سال میں یہ کشمیرپر سیکورٹی کونسل کا پہلا اجلاس ہوگا، اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کے مستقل پانچ ارکان

جن میں امریکہ،روس،چین، فرانس اور برطانیہ شامل ہیں پاکستان کو سب سے زیادہ خطرہ امریکہ سے قرارداد کو ویٹو کرنے کا ہے، اس سلسلے میں پاکستان نے سیکورٹی کونسل کے تمام ارکان سے رابطے تیز کردیئے ہیں،امریکی صدر ٹرمپ مسئلہ کشمیرپر ثالثی کی پیشکش بھی کرچکے ہیں لیکن اس کے باوجود بھی اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کے پانچ مستقل ارکان میں سے قرارداد کو ویٹو کرنے سے متعلق سب سے زیادہ خطرہ امریکہ سے محسوس کیاجارہاہے،اس حوالے سے معروف صحافی صابر شاکر نے ٹوئٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اگر امریکہ نے اقوام متحدہ میں کشمیری قرار داد ویٹو کر دی تو افغانستان میں امن کے لئے پاکستان سے کوئی امید نہ رکھے۔واضح رہے کہ پاکستانی سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی پہلے ہی خبر دار کرچکی ہیں کہ پاک بھارت سرحد اور لائن آف کنٹرول پر کسی بھی قسم کی کشیدگی کی صورت میں پاکستان افغان بارڈر سے اپنی مسلح افواج ہٹانے پر مجبور ہوگااور اس کا اثر افغان عمل پر بھی پڑے گا۔ امریکہ اپنی افواج افغانستان سے نکالنا چاہتا ہے خاص طورپر صدر ٹرمپ اگلے امریکی انتخابات کے پیش نظر افغانستان میں طالبان کے ساتھ معاہدے کے لئے اپنی بھرپور کوششیں کررہے ہیں تاکہ آئندہ الیکشن میں اس کا فائدہ اُٹھاسکیں، لیکن اب امریکہ کیلئے مشکل کھڑی ہوگئی ہے کیونکہ اگر کشمیر کے معاملے پر امریکہ نے بھارت کی حمایت کرکے پاکستان کو ناراض کیا تو اسے اس کے نتائج افغانستان میں بھگتنا پڑیں گے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…