جمعہ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2026 

گوگل مستقبل میں آپ کے دماغ کے ساتھ کیا کرنے جا رہا ہے؟ کمپنی کے ڈائریکٹر نے بتادیا

datetime 6  جون‬‮  2015 |

نیویارک(نیوزڈیسک) ٹیکنالوجی کی دنیا کی بے تاج بادشاہ کمپنی ”گوگل“ کا کہنا ہے کہ وہ ایسا سافٹ ویئر ایجاد کرنے جا رہی ہے جو انسانوں کو کمپیوٹر کے ساتھ اپنا دماغ منسلک کرنے اورڈیٹا منتقل کرنے کا اہل بنا دے گا۔ گوگل کے ڈائریکٹر انجینئرنگ رے کرزویل نے نیویارک میں ایک کانفرنس میں سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ گوگل اپنے اس منصوبے کو 2030ء تک عملی جامہ پہنانے میں کامیاب ہو جائے گی۔ رے کرزویل کا کہنا تھا کہ گوگل انسان کے ڈی این اے کے ریشوں سے ایک ایسا منی روبوٹ تیار کررہی ہے جو انسانی دماغ کو کمپیوٹر سے منسلک کر دے گا۔ اس سے ہماری انٹیلی جنس ایجنسیوں کے ملزمان کی تفتیش میں بھی مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ تفتیش کے دوران تقریباً تمام ملزمان ہی تفتیشی اہلکاروں سے جھوٹ بولتے ہیں، اس ایجاد کے بعد ملزموں کے دماغ کمپیوٹر سے منسلک کر کے سچ کا پتا چلایا جا سکے گا۔ ہم ٹیکنالوجی کو بتدریج ترقی دینے کی جدوجہد میں لگے ہوئے ہیں اور میرے خیال میں یہی انسانی فطرت کا خاصہ ہے کہ وہ ہروقت بہتر سے بہترین کے سفر پر گامزن رہتا ہے، ہم محدود انسانی زندگی کو لامحدود کرنا چاہتے ہیں۔ہم انسانی دماغ کو کلا?ڈ کے ذریعے انٹرنیٹ سے جوڑنا چاہتے ہیں جس سے انسان کا خود پر اختیار لامحدود ہو جائے گا۔اس سے ہم اپنے دماغ میں محفوظ معلومات ہمیشہ کے لیے کلاڈ میں محفوظ کرنے کے قابل ہو جائیں گے جو ہمارے مرنے کے بعد بھی لوگ دیکھ اور پڑھ سکیں گے۔ رے کرزویل نے کانفرنس میں یہ بھی بتایا کہ وہ 2009ءایسی کارمتعارف کروانے جا رہے ہیں جو خود کار طریقے سے چلے گی اور اسے چلانے کے لیے ڈرائیور کی ضرورت نہیں ہو گی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…