منگل‬‮ ، 31 مارچ‬‮ 2026 

سول سروس کا امتحان پاس کرنے والے پہلےکشمیری اور مقبوضہ کشمیر کےمشہور سیاسی رہنما شاہ فیصل نئی دہلی ایئرپورٹ پر گرفتار

datetime 15  اگست‬‮  2019 |

نئی دہلی (این این آئی)بھارت میں حکام نے مقبوضہ کشمیر کے سیاسی رہنما شاہ فیصل کو نئی دہلی ایئرپورٹ پر گرفتار کرکے انہیں واپس وادی میں بھیج دیا۔شاہ فیصل سابق بیوروکریٹ ہیں جنہیں 2009 میں مقبولیت حاصل ہوئی تھی، وہ سول سروس کا امتحان پاس کرنے والے پہلے کشمیری تھے۔

انہوں نے رواں سال جنوری میں سرکاری ملازمت چھوڑ کر جموں و کشمیر پیپلز موومنٹ کے نام سے اپنی سیاسی جماعت بنائی۔ رپورٹ کے مطابق انہیں نئی دہلی ایئرپورٹ پر حراست میں لیا گیا۔خیال رہے کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد شاہ فیصل کو گرفتار یا نظر بند نہیں کیا گیا تھا۔دوسری جانب یوم آزادی کے موقع پر وزیراعظم پاکستان عمران خان نے آزاد کشمیر کی دستور ساز اسمبلی سے خطاب کے دوران خبردار کیا کہ کشمیر کے معاملے پر جنگ ہوئی تو عالمی طاقتیں ذمہ دار ہوں گی جو اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کرانے میں ناکام ہیں۔پریس ٹرسٹ انڈیا کے مطابق بھارتی حکام نے بتایا کہ شاہ فیصل کو بدھ کے روز ایئرپورٹ پر اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ ترکی جارہے تھے۔تاہم بھارتی حکام یہ بتانے سے قاصرہیں کہ انہیں کس الزام میں گرفتار کیا گیا۔اس حوالے سے بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ شاہ فیصل کو نظربند کردیا گیا ہے تاہم اس کی تصدیق نہیں ہوسکی۔بی بی سی نے کہا کہ وہ شاہ فیصل کی نظر بندی سے متعلق متضاد خبروں کی تصدیق نہیں کرسکے۔اس سے قبل شاہ فیصل نے بی بی سی کے پروگرام ہارڈ ٹاک میں اپنی عدم گرفتاری پر تعجب کا اظہار کیا تھا۔انہوں نے کہا تھا کہ مجھے اپنے آپ سے شرم آرہی کہ میں اس وقت آزاد ہوں جبکہ کشمیری رہنماؤں کی ساری قیادت جیل میں ہے۔

سابق بیورو کریٹ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے دن دھاڑے آئین کا قتل کردیا۔دوسری جانب اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے جنرل سیکریٹری نے مقبوضہ کشمیر میں مذہبی آزادی پر قدغن پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی عمل کو ’عالمی انسانی حقوق کے قوانین کی سخت خلاف ورزی‘ قرار دے دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا


پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…