پشاور(سی پی پی)خیبرپختونخوا اور قبائلی اضلاع میں مقیم افغان مہاجرین سعودی عرب کے ساتھ عید منا رہے ہیں جبکہ ملک بھر میں عید الاضحی کل منائی جائے گی۔افغان مہاجرین آج سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے قربانی کے جانور ذبح کررہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق افغان مہاجرین ہر سال عید الفطر اور عید الاضحی سعودی عرب کے اعلان کے مطابق مناتے ہیں۔جس کے تحت خیبرپختونخوا اور قبائلی اضلاع میں مقیم
افغان مہاجرین آج اتوار کے روز سعودی عرب کے ساتھ عید الاضحی منا رہے ہیں۔ افغان مہاجرین کیمپوں میں نماز عید کی ادائیگی کے دوران سیکورٹی کے سخت انتظامات کی ہدایت کی گئی ہے۔۔دوسری جانب پاکستان بھر میں عید الاضحی کل بروز پیر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی۔عید گاہوں،مساجد اور کھلے مقامات پر نماز عید کے اجتماعات منعقد ہونگے جہاں سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔