نوشہرہ کینٹ(آن لائن)نوشہرہ خون سفید ہوگیا قربانی کی رقم نہ دینے پرچھوٹے بھائی نے فائرنگ کرکے بڑے بھائی کو والد کے سامنے موت کے گھاٹ اتاردیا۔تفصیلات کے مطابق نوشہرہ کے علاقے خویشکی بالا میں چھوٹے بھائی مسمی احسان اللہ ولدفقیر گل اپنے بڑے بھائی موٹرسائکل بارگین کے مالک مسمی تحسین اللہ 27سالہ سے قربانی کی رقم پر تکرار شروع کردی بڑے بھائی کے انکار پر چھوٹے بھائی
نے پستول نکالا اور اپنے والد فقیر گل ولدمیر باز کے سامنے چھوٹے بیٹے احسان اللہ نے فائرنگ کرکے بڑے بیٹے تحسین اللہ کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال نوشہرہ میں پوسٹ مارٹم کے بعد نعیش ورثا کے حوالے کردی گئی۔پولیس کے مطابق مقتول بیٹے تحسین اللہ ّکو ھلاک کرنے کے بعد سکے والد نے چھوٹے بیٹے احسان اللہ کے خلاف تھانہ نوشہرہ کلاں میں مقدمہ درج کروادیا۔