رسالپور (این این آئی) عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی ممبر نوشہرہ قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہونے کے بعد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق رسالپور کے علاقے زنڈوبانڈہ کا عوامی نیشنل پارٹی کے سرگرم کارکن اور پارٹی کے ضلعی ممبر نوشہرہ ملک یحییٰ خان کچھ روز پہلے نوشہر ہ کی عدالت میں پیشی بھگتنے کے بعد واپس اپنے گھر آرہاتھا کہ رسالپور زنڈوبانڈہ روڈ پر ملزمان نے ان پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کی فائرنگ سے وہ
لگ کر شدید زخمی ہوگیا۔ موقع پر موجود لوگوں نے ان کو طبی امداد کے لئے فوراََ ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال نوشہرہ منتقل کردیا۔ وہاں پر موجود ڈاکٹر وں نے ان کو تشویشناک حالت میں مزید طبی امداد کے لئے ان کو ریڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کردیا اور اُس نے اپنے آپ پر قاتلانہ حملے کی دعویداری اپنے مخالفین پر کردی۔ لیکن ملک یحییٰ خان بروز ہفتہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ ملک یحییٰ خان کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ان کے ورثاء کو حوالے کردی۔