اسلام آباد (این این آئی)ملک میں انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے والوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ،مزید کتنے لاکھ افراد سسٹم میں شامل ہوگئے؟ حیرت انگیزانکشافات،ملک میں انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے والوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا۔ چیئر مین ایف بی آر کے مطابق رواں مالی سال مزید 7لاکھ 50ہزار افراد سسٹم میں شامل ہوئے،ٹیکس نظام میں شامل ہونے والے نئے افراد سے ٹیکس سال 2018 میں انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد 25لاکھ ہو گئی ہے۔