منگل‬‮ ، 31 مارچ‬‮ 2026 

مقبوضہ کشمیرمیں مظاہرے پھوٹ پڑے،ہزاروں کشمیری سڑکوں پر،بھارتی فورسز کا مظاہرین کے خلاف طاقت کا وحشیانہ استعمال،سینکڑوں گرفتار، متعدد زخمی

datetime 10  اگست‬‮  2019 |

سرینگر (این این آئی) مقبوضہ کشمیر میں جموں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے مذموم بھارتی اقدام کے خلاف ہزاروں کشمیریوں نے سرینگر میں احتجاجی مظاہرے کئے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سرینگر کے علاقے صورہ میں نماز جمعہ کے کے فوراً بعد ہزاروں لوگ جمع ہو گئے اور غیر قانونی بھارتی اقدام کے خلاف احتجاجی شروع کر دیا تاہم بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے مظاہرین پر گولیاں اور پیلٹ چلائے اور آنسو گیس کے گولے داغے اور

انہیں ایوا برج کے پاس سے واپس دھکیلنے کی کوشش کی۔ پیلٹ اور گولیاں لگنے سے متعدد مظاہرین زخمی ہو گئے۔ ذرائع ابلاغ نے ایک بھارتی پولیس افسر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ صورہ میں ہونے والے مظاہرے میں دس ہزار کے لگ بھگ لوگ موجود تھے اور یہ اب تک کا سب سے بڑا مظاہرہ تھا۔ سرینگر کے صورہ ہسپتال میں جہاں زخمیوں کو لایا گیا ایک عینی شاہد نے بتایا کہ جب قابض بھارتی فورسزاہلکاروں نے پیلٹ اور آنسو گیس کے گولے چلائے تو کئی خواتین اور بچوں نے پانی میں چھلانگیں لگا دیں۔بھارت کی طرف سے چار اگست کی رات کو مقبوضہ علاقے کو محاصرے میں لینے کے بعد سے یہ اب تک کا سب سے بڑا مظاہرہ تھا۔ بھارت نے دفعہ 370کی منسوخی کے خلاف احتجاجی مظاہروں کو روکنے کیلئے مقبوضہ کشمیر میں سخت پابندیاں نافذ کر رکھی ہیں، ٹیلیفو ن، انٹرنیٹ اور ذرائع ابلاغ کے دیگر تمام ذرائع بند ہیں جبکہ چھ سو کے قریب حریت رہنماؤں اور کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ بھارتی تحقیقاتی ادارے ’نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی“ کے اہلکاروں نے مقبوضہ کشمیر کے سابق رکن نام نہاد اسمبلی انجینئر عبدالرشید کو گرفتار کرلیا ہے۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق انجینئر رشید ضلع کپواڑہ کے علاقے لنگیٹ سے دو مرتبہ نام نہاد اسمبلی کے رکن رہ چکے ہیں اور وہ پہلے بھارت نواز سیاست دان ہیں جنہیں ’این آئی اے‘ نے گرفتار کیا ہے۔ انہیں مقبوضہ کشمیر میں عسکریت کی حمایت کرنے اور اس مقصد کے لیے منڈز فراہم کے الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا۔ مذکورہ معاملے کے حوالے سے ان سے 2017سے پوچھ گچھ چل رہی تھی جبکہ این آئی اے نے انہیں گزشتہ ہفتے پوچھ کچھ کے لیے نئی دلی میں اپنے ہیڈکوارٹرز پر بھی طلب کیا تھا۔ اب انہیں باقاعدہ طور پر گرفتار کر لیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا


پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…