پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

500 ارب روپے کے اثاثوں کا دعویٰ، پیپلزپارٹی کے اہم رہنما خورشید شاہ کا حیرت انگیز موقف سامنے آگیا

datetime 10  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے اپنے خلاف ذرائع کے حوالے سے ہونے والے پراپیگنڈے کو مسترد کر دیا۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ میرے 500 ارب روپے کے اثاثوں کا دعوی مضحکہ خیز ہے۔ انہوں نے کہاکہ میری کریڈیبلٹی اور خدمات کی گواہی ساری پارلیمنٹ اور سارا حلقہ دیتا ہے۔انہوں نے کہاکہ عوام کے اعتماد کی بدولت 32 سال سے بھاری اکثریت سے جیت رہا ہوں۔انہوں نے کہاکہ 32 سالوں سے ہمیشہ عوام کی عدالت میں سرخرو ہوا۔

انہوں نے کہاکہ نیب ذرائع سے کیئے جانے والے پراپیگنڈے کی کوئی کل سیدھی نہیں۔ انہوں نے کہاکہ مجھے بتایا جائے یہ ذرائع کیا ہیں تاکہ ان ذرائع کو نوٹس بھیجوں۔ انہوں نے کہاکہ جھوٹے پراپیگنڈے میں ملوث تمام عناصر کو چیلنج کرتا ہوں سامنے آ کر بات کریں۔ انہوں نے کہاکہ میڈیا ایسے ہوائی الزامات چلا کر اپوزیشن سیاستدانوں کے خلاف انتقامی مہم کا حصہ نہ بنے۔ انہوں نے کہاکہ کہتے ہیں میرے 103 اکاونٹس میں ٹرانزیکشنز ہورہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ میرے ایسے تین اکاونٹس بھی لے آئیں تو سیاست چھوڑ دوں گا۔انہوں نے کہاکہ نہ کوئی ثبوت، نہ تفصیل، یہ کیسے نیب ذرائع ہیں جو بس صرف الزام لگانا جانتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اگر جینوئن انکوائری ہوئی تو جھوٹے الزامات کی حقیقت سامنے آ جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ کبھی ایسے الزامات کو سنجیدہ نہیں لیا مگر شخصیت کو داغدار کرنے کی کوشش قبول نہیں کروں گا۔ انہوں نے کہاکہ اپنے خلاف پراپیگنڈہ کرنے والوں کو کٹہرے میں کھڑا کروں گا۔ انہوں نے کہاکہ عمران حکومت کب تک جھوٹ پر سیاست کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ انشاء اللہ ہر چیلنج کو قبول کیا، عمران خان کی انتقامی سیاست کا بھی ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن سیاست دانوں کے خلاف انتقامی کارروائیوں سے پاکستان کو تباہی کے راستے پر ڈال دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکمرانوں سے کہتا ہوں ہوش کے ناخن لیں، وقت ایک جیسا نہیں رہتا۔

انہوں نے کہاکہ آپ آج جو بو رہے ہو وہ صرف آنے والی نسلیں ہی نہیں آپ کو خود بھی کاٹنا پڑے گا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کو اتنی تیز رفتاری سے تباہی کی جانب دھکیلا جا رہا جو کبھی مارشل لاء دور میں بھی نہیں ہوا۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت کشمیر کی سنگین صورتحال قومی یکجہتی کی متقاضی ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک کی بقا و سلامتی کو اپنی ذات اور سیاسی انتقام کی نذر نہ کریں۔



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…