منگل‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2026 

پاکستان افغانوں کو دھوکہ دینا بند کرے ,حامد کرزئی

datetime 6  جون‬‮  2015 |

کابل (نیوزڈیسک)افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے ایک بار پھر الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان افغانستان میں دہشتگردی اور انتہا پسندی کو ہوا دے رہا ہے .افغانوں کو کسی قوم کے دعوﺅں پر اعتبار نہیں کرنا چاہیے .اپنے فیصلے خود کرنے چاہئیں .چین افغانستان میں قیامِ امن کےلئے انتہائی اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔امریکی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں سابق صدر حامد کرزئی نے کہا کہ پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسی افغانستان بھارت اور دیگر ملکوں میں شدت پسندی کی آگ بھڑکا کر دہشت گردی کو ہوا دیتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو دہشت گردی کی پشت پناہی ترک کرکے افغانستان کے ساتھ مہذب تعلق استوار کرنا ہوگا اور اس کے بعد ہی انہیں افغانستان سے مثبت جواب کی امید رکھنی چاہیے۔اس سوال پر کہ بھارت اور پاکستان دونوں کا موقف ہے کہ وہ افغانستان میں باہم بلواسطہ جنگ نہیں لڑنا چاہتے، سابق افغان صدر نے کہاکہ افغانوں کو کسی قوم کے دعوﺅں پر اعتبار نہیں کرنا چاہیے اور اپنے فیصلے خود کرنے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ اس بات کا فیصلہ افغانوں کو کرنا ہے کہ وہ اپنی سرزمین پر دوسرے ممالک کی پراکسی جنگ ہوتے دیکھنا چاہتے ہیں یا نہیں۔حامد کرزئی نے کہا کہ افغانوں کو کسی ملک کو یہ موقع نہیں دینا چاہیے کہ وہ افغانستان میں کسی اور ملک کی سرگرمیوں پر انگلی اٹھائے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان یہ کرتا آیا ہے اور ہمیں پاکستانیوں کو یہ باور کرانے کی ضرورت ہے کہ انہیں افغانستان میں بھارت کے کام اور اس کی سرگرمیوں پر اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔حامد کرزئی نے کہا کہ امریکی فوج کے سابق سربراہ مائیک مولن نے چند سال قبل کہا تھا کہ حقانی نیٹ ورک آئی ایس آئی کا ایک بازو ہے اور اب یہ بیان ایک تسلیم شدہ حقیقت ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانوں کو بہت دھوکا دے چکا اور اب پاکستان کی فوج اور ایجنسیوں کو دہشت گردی کو فروغ دینے کا کھیل بند کردینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ چین افغانستان میں قیامِ امن کےلئے انتہائی اہم کردار ادا کرسکتا ہے اور چینی حکومت ایک مستحکم اور پرامن افغانستان کے قیام کے لیے ہر ممکن کوششیں کر رہی ہے۔حامد کرزئی کے 10 سالہ دورِ اقتدار میں افغانستان اور پاکستان کے درمیان تعلقات زیادہ تر کشیدگی کا شکار رہے تھے اور وہ کھلے بندوں پاکستان کو افغانستان کے مسائل اور شدت پسندی کا ذمہ دارٹھہراتے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…