ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نیب کی زیر حراست ملزمان سے عید الاضحی کے دنوں میں انکے اہل خانہ ملاقات کر سکیں گے یا نہیں ؟قومی احتساب بیورو نے اہم اعلان کردیا

datetime 10  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )قومی احتساب بیورو ( نیب ) کی زیر حراست ملزمان سے عید الاضحی کے دنوں میں ان کے اہل خانہ ملاقات کر سکیں گے۔ڈی جی نیب لاہور کی جانب سے جاری احکامات کے مطابق نیب کی زیر حراست تمام ملزمان سے ان کے اہل خانہ بلا روک ٹوک ملاقات کرسکیں گے ۔نیب کی زیر حراست ملزمان کو نیب کی حدود میں واقع مسجد میں باجماعت نماز عید ادا کرانے کا اہتمام بھی کیا جائے گا ۔

ملزمان کے لئے عید کے پہلے روز نیب کی جانب سے ضیافت کے انتظامات بھی کئے جا رہے ہیں۔عید کے روز زیر حراست ملزمان کو سیلز سے باہر گرین ایریا میں رکھنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔ ذرائع کے مطابق عید پر زیر غور تمام انتظامات خالصتاًانسانی ہمدردی کی بنیاد پر کئے جائینگے۔ یاد رہے کہ اس وقت شریف خاندان کے تین افراد مریم نواز، حمزہ شہباز اور ان کے کزن یوسف عباس نیب لاہور کی تحویل میں ہیں۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…