اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر کا آتش فشاں کرفیو اٹھنے کے بعد پھٹ سکتا ہے، یہ بات برطانوی میڈیا نے کہی، برطانوی میڈیا نے کرفیو کے شکار کشمیریوں سے گفتگو کی، کشمیری شہری نے کہا کہ لال چوک عید پر بارونق ہوتا تھا اب ویران پڑا ہے۔ کشمیری شہری نے برطانوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نواز سیاستدان ہمارے رہنما نہیں،
کشمیری شہری نے کہا کہ ہمارے بچے کھڑکی سے جھانکتے ہیں تو فوج اور ہتھیار نظر آتے ہیں، انہوں نے کہا کہ بھارت نے ہماری آنکھیں کھول دی ہیں، بھارتی پارلیمنٹ سے اب ہمارا اعتبار اٹھ گیا ہے، کشمیری شہری نے کہا کہ ہماری آزادی کے لیے لڑنے والوں کی حمایت کریں گے، انہوں نے کہا کہ طاقت اور ہتھیار سے بھارت کشمیریوں کوجیت نہیں سکتا۔