پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

چینی سفیر نے احسن اقبال کو سی پیک کا ہیرو قرار دے دیا،زبردست اعلان

datetime 9  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) چینی سفارتکار پاک چین اقتصادی راہداری کے لیے مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر احسن اقبال کے معترف ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں چینی سفارتکار لی جیان ڑاؤ نے کہا کہ

احسن اقبال سی پیک کے ہیرو ہیں۔ انہوں نے احسن اقبال کو سی پیک مین کا خطاب دیا اور کہا کہ احسن اقبال مین آف ایکشن اور دیانتدار شخص ہیں۔ اس سے قبل سابق وزیر احسن اقبال نے چینی سفارتکار لی جیان ڑاؤ کے ساتھ ایک تصویر پوسٹ کی تھی اور ٹویٹر پیغام میں بتایا تھا کہ انہوں نے چینی سفارتخانے میں سفارتکار لی جیان ڑاؤ کے اعزاز میں دی جانے والی الوداعی تقریب میں شرکت کی۔ انہوں نے کہا تھا کہ لی جیان نے سی پیک کے ثمرات حاصل کرنے میں میرے ساتھ کام کیا۔ یہ پاکستان کے ایک فولادی دوست ہیں۔پاکستان چھوڑنے پر میں ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ لی جیان ڑاؤ کی کمی محسوس ہوتی رہے گی۔یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں احسن اقبال وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی تھے۔ واضح کہ پاکستان چائنہ اقتصادی راہداری منصوبہ خطے کا سب سے اہم منصوبہ ہے جس سے پاکستان اور چین کے مابین تعلقات نہ صرف مضبوط ہوئے بلکہ اس کی وجہ سے پاکستان اور چین میں کئی شعبوں میں تعاون کے معاہدے بھی کیے گئے۔سی پیک پر عملدرآمد کے بعد پاکستان اور چین کی عوام میں بھی ایک رشتہ بن گیا۔ دونوں ممالک کی عوام میں بھی گہری دوست دیکھنے میں آتی ہے۔ سی پیکمنصوبے میں دنیا کے کئی ممالک نے سرمایہ کاری کرنے اور اس کا حصہ بننے کی خواہش ظاہر کی تھی۔

موضوعات:



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…