کراچی (این این آئی) ملک کے مختلف علاقوں میں موسم کی نا موافق صورتحال کے باعث پی آئی اے نے 10 اور 11 اگست بروز ہفتہ اور اتوار کے لئے اپنی بعض پروازوں کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ان میں مندرجہ ذیل شامل ہیں: 10 اگست 2019 بروز ہفتہ کو پی کے 536 اور 537 کراچی سکھر کراچی، پی کے 687 اور 688 اسلام آباد بہاولپور اسلام آباد، پی کے 631 اور 632 اسلام آباد سکھر اسلام آباد، پی کے 581 ملتان سے کراچی کو وقت تبدیل کر کے دوپہر 30۔2 بجے کر دیا گیا ہے جبکہ 11 اگست 2019 بروز اتوار کو
پی کے 582 اور 583 کراچی رحیم یار خان کراچی، پی کے 588 اور 589 کراچی بہاولپور کراچی، پی کے 530 اور 531 کراچی سکھر کراچی، پی کے 580 اور 581 کراچی ملتان کراچی اور پی کے 681 اور 682 اسلام آباد ملتان اسلام آباد شامل ہیں۔ پی آئی اے اپنے کرم فرماؤں سے اس زحمت پر معذرت خواہ۔ موسم کی ناسازگار صورتحال کے باعث دیگر اندرون ملک پروازوں کے مسافروں سے بھی درخواست کی جاتی ہے کہ وہ تازہ ترین صورتحال کے لئے پی آئی اے کے کال سنٹر 786۔786۔111 پر رابطہ کریں۔