بدھ‬‮ ، 12 اگست‬‮ 2026 

بھارتی فضائیہ کا ایک اور جنگی طیارہ گر کر تباہ

datetime 9  اگست‬‮  2019 |

نئی دہلی (این این آئی)بھارت کی ریاست آسام میں بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ دوران پرواز گر کرتباہ ہوگیا۔ہندوستان ٹائمز میں شائع رپورٹ کے مطابق انڈین ایئر فورس (آئی اے ایف) نے تصدیق کی کہ روسی ساختہ جنگی طیارہ سکوئی 30 پرواز کے چند منٹ بعد ہی ایئر بیس کے قریب گر گیا۔آئی اے ایف کے مطابق حادثے میں طیارے کا پائلٹ محفوظ رہا جسے ریسکیو کرلیا گیا لیکن تحقیقات کے بعد ہی حادثے کی اصل وجہ بتائی جا سکے گی۔

بھارتی فضائیہ کے سینئر حکام نے بتایا کہ جنگی طیارہ 8 بجکر 15 منٹ پر تباہ ہوا اور اس وقت وہ معمول کے مطابق تربیتی مشن پر تھا جبکہ وہ مقامی فلائینگ ایریا ’تیزپور‘ کے مقام پر گرا۔انہوں نے بتایا کہ دوران پرواز پائلٹ نے انجن میں تکینکی خرابی کا ذکر کیا تھا۔خیال رہے کہ جون میں آئی اے ایف کا سامان بردار طیارہ ریاست اروناچل پردیش میں گر کر تباہ ہوگیا تھا۔سامان بردار طیارے کے حادثے میں عملے سمیت آئی اے ایف کے 26 اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔بھارتی وزرات دفاع کی جانب سے پیش کردہ اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ سال بھارتی فضائیہ کے 7 جنگی طیارے اور 2 ہیلی کاپٹر سمیت 11 طیارے تباہ ہوئے۔رپورٹ کے مطابق 2014 سے اب تک بھارتی فضائیہ کے مجموعی طور پر 26 جنگی طیارے، 6 چوپر، 9 تربیتی طیارے اور 3 سامان بردار طیارے تباہ ہوئے جن میں 46 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔واضح رہے کہ رواں برس 8 مارچ کو بھارتی ریاست راجستھان میں بھارتی ایئرفورس کا مگ 21 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا،علاوہ ازیں فروری میں بنگلور میں فضائی کرتب کے لیے ہونے والے ایئر شو کے آغاز سے قبل ہی بھارتی فضائیہ کی سْریاکرن ایروبیٹک ٹیم کے 2 جیٹ طیارے آپس میں ٹکرا کر تباہ ہوگئے تھے۔حادثہ ’ایئرو انڈیا شو 2019‘ نامی ایئر شو کے لیے کی جانے والی ریہرسل کے دوران پیش آیا تھا۔یاد رہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران 27 فروری کو پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے 2 بھارتی طیاروں کو پاک فضائیہ نے مار گرایا تھا جبکہ اس دوران ایک بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو بھی حراست میں لے لیا تھا جسے بعد ازاں پاکستان نے جذبہ خیرسگالی کے تحت رہا کردیا تھا اور انہیں واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا گیا تھا۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)


ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…