لاہور(این این آئی)منشیات برآمدگی کے الزام میں گرفتار مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ کی اہلیہ نبیلہ ثناء اللہ نے اپنے داماد رانا شہر یار کی گرفتاری پر ویڈیو بیان میں رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں رانا ثنا اللہ کی اہلیہ نہیں بلکہ شہریار کی والدہ ہونے کے ناطے بات کر رہی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر فہاد میرے بیٹے کو رانا ثنا اللہ کی پیشی
کے موقع پر اٹھا کر لے کر گیا ہے اور اسے دھکے دیتے ہوئے او رمار مار کر لے گیا ہے۔ڈاکٹر فہاد تم خداکو نہ بھولو۔ میں اس کی ماں ہوں میں اس کے پیچھے آرہی ہوں۔ اگر اس کو آنچ آئی تو میں آپ کی بوٹیاں اپنے ہاتھوں سے کروں گی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان سن لو میرے بچے کو کوئی نقصان ہوا توکلمے کلی قسم تمہاراکچھ نہیں رہنے دوں گی۔