اسلام آباد (این این آئی) حکومت کی پالیسی ہدایات کے بعد اوگرا نے گھریلوصارفین کے علاوہ دیگرتمام کٹیگریز کیلئے گیس کے ماہانہ کم ازکم بل میں اضافہ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق اوگرا نے سپیشل کمرشل صارفین کاکم ازکم ماہانہ گیس بل 5880 روپے سے
بڑھاکر 6415روپے ماہانہ کر دیا گیا،آئس فیکٹریز کا کم سے کم ماہانہ گیس بل 5880 روپے سے بڑھا کر 6415 روپے کردیا گیا ہے، جنرل انڈسٹریل سیکٹر کیلئے کم سے کم ماہانہ گیس بل 26301 روپے سے بڑھا کر 36449 روپے کردیاگیا۔پانچ زیروریٹڈ سیکٹرز کیلئے گیس کاکم سے کم ماہانہ بل 20232 روپے سے بڑھا کر 28060 کردیاگیاہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق سی این جی سیکٹر کے لیے گیس کا کم سے کم ماہانہ بل 33045 سے بڑھا کر 45803 کردیاگیا،سیمنٹ فیکٹریوں کے لیے گیس کاماہانہ کم ازکم بل 32877 روپے سے بڑھا کر 47588 روپے کردیاگیا،پاورسٹیشنوں کیلئے گیس کا کم ازکم ماہانہ بل 21209 روپے سے بڑھ کر 29416 روپے کردیاگیاہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق آئی پی پیز کا گیس کا ماہانہ کم ازکم بل 21209 روپے سے بڑھا کر 29416 روپے ہوگیاہے جبکہ کیپٹو پاور پلانٹس کا کم ازکم ماہانہ گیس بل 26301 روپے سے بڑھا کر 36449 روپے کردیاگیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق دفاتر ہسپتالوں، تعلیمی اداروں، گیسٹ ہاوسز رہائشی کالونیوں اور خیراتی اداروں کے گیس کے کم سے کم ماہانہ بل میں کمی کردی گئی، اس کٹیگری کے صارفین کا ماہانہ کم ازکم گیس بل 4680 روپے سے کم کرکے 3900 روپے ماہانہ کر دیا گیا ہے۔