کوئٹہ(این این آئی) کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی خود کش حملہ کی تحقیقات میں اہم پیش رفت خود کش حملہ کرنیوالے حملہ آور کی شناخت ڈی این اے سے ہوگئی،ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق رواں سال 13اپریل کوکوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں خود کش حملے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ہزارگنجی میں خود کش حملہ کر نے والے کی شناخے نوشکی کے رہائشی
اسامہ ولد بشیر احمد کے نام سے ہوئی ہے حملہ آور کی شناخت ڈی این اے کے زریعے عمل میں آئی،سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق حملہ آور کا قریبی عزیزسریاب روڈ پر پولیس مقابلہ میں مارا گیا تھا جبکہ واقعہ میں مزید گرفتاریاں متوقع ہیں واضح رہے کہ ہزارگنجی میں رواں سال 13اپریل کوخودکش حملہ ہواتھاجس میں بیس افراد جاں بحق جبکہ 32زخمی ہوئے تھے۔