جمعہ‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2026 

ونڈوز فون صارفین کیلئے واٹس ایپ فیچر

datetime 6  جون‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک)مشہور زمانہ سماجی رابطوں کی سروس واٹس ایپ جو کہ آج کل واٹس ایپ کالنگ فیچر کو ونڈوز فون پر متعارف کروانے لیے اپنے پرائیویٹ بیٹا ورڑن میں ٹیسٹ کرنا شروع کر دیا ہے۔ واٹس ایپ اس سے قبل یہ فیچر اینڈرائڈ، آئی فون اور بلیک بیری آپریٹنگ سسٹم کے پلیٹ فارم پرپہلے ہی متعارف کروا چکی ہے اور عوام الناس میں خوب پذیرائی حاصل کر رہی ہے۔گو کہ ونڈوز فون پر ابھی یہ فیچر واٹس ایپ نے پرائیویٹ بیٹا ورڑن میں متعارف کروایا ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ اسے بہت جلد تمام ونڈوز فون صارفین کے لیے متعارف کروا دیا جائے گا اور ونڈوز فون مالکان بھی اس فیچر کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔اس وقت واٹس ایپ کو ونڈوز فون پر کئی دشواریوں کا سامنا ہے اورمتعدد صارفین نے یہ بات رپورٹ بھی کی ہے کہ واٹس ایپ کے استعمال پر ان کے فون کی بیٹری جلد ختم ہو جاتی ہے۔مائیکروسافٹ اس حوالے سے واٹس ایپ کوکالنگ فیچر کی فراہمی اور دوسرے ایشوز کے خاتمے کے لیے اپنی خدمات فراہم کر رہا ہے۔ اس سے یہ بات عیاں ہے کہ مائیکروسافٹ اپنے ونڈوز فون پلیٹ فارم کو اینڈرائڈ اور دوسرے آپریٹنگ سسٹم سے مقابلے میں لانا چاہتا ہے اور فیچر کی دستیابی کے بعد یہ امید ظاہر کی جارہی ہے کہ ونڈوز فون کی خرید میں اضافہ ہو گا۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…