اسلام آباد (این این آئی)انسداد الیکٹرانک کرائم عدالت میں جج ویڈیو سکینڈل ایک اور کردار نے ضمانت کروا لی ۔ کیس کی سماعت انسداد الیکٹرانک کرائم عدالت کے جج طاہر محمود نے کی۔ عدالت نے ملزم خرم یوسف کی دو ستمبر تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے ملزم کو پانچ لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا ہے ۔ وکیل نے کہاکہ میرے موکل ایف آئی اے
تحقیقات میں پیش ہو رہے ہیں۔ عدالت نے کہاکہ دو ستمبر کو ملزم کے وکیل دلائل دیں ،ملزم ناصر جنجوعہ کی عبوری ضمانت بھی دو ستمبر کو ہو گی ۔ عدالت نے کہاکہ دونوں درخواستوں کو ساتھ سن لیں گے ۔ یاد رہے کہ خرم یوسف کا ذکر جج محمد ارشد ملک نے اپنے بیان حلفی میں کیا تھا ،ملزم خرم یوسف جج ویڈیو کے کردار ناصر بٹ کا بزنس پارٹنر بھی ہے۔