ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

نیا نوکیا 105پاکستان میں متعارف کرادیا گیا 

datetime 8  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) ہوم آف نوکیا فونز،ایچ ایم ڈی گلوبل نے آج، پاکستان میں،اپنے بالکل نئے اور انتہائی مقبول فیچر فون   Nokia105  کی دستیابی کا اعلان کیا ہے۔ملک میں ڈوئل SIM کے ساتھ دستیاب نئےNokia105میں ہر وہ خوبی موجود ہے جو اس کی وجہ شہرت بنی اور ساتھ ہی ان میں دیر تک چلنے والی بیٹری بھی شامل ہے جو صرف ایک مرتبہ چارج کرنے کے بعد آپ کو غروب آفتا ب سے طلوع آفتاب تک ٹاک ٹائم فراہم کرتی ہے۔اس کی 1.77انچ کی کلراسکرین کلاسک Snake  جیسے گیم کھیلنے کے لیے زبردست ہے

اور آئی لینڈ کی میٹ (Keymat  Island) ڈائلنگ اور ٹیکسٹ بھیجنے کو آسان اور پر لطف بناتا ہے۔موروثی طور پر Nokia105کی رنگین  polycarbonateباڈی میں جدید سادگی کے ساتھ جدید ڈیزائن اور پائیداری کوایک پیکیج کے طور پر،نہایت آسانی سے، اکھٹاکیا گیا ہے جس سے اس کی ویلیو میں زبردست اضافہ ہوتا ہے۔اس ماڈل  کے بارے میں ایچ ایم ڈی گلوبل کے چیف پروڈکٹ آفیسر، یوہو سرویکاس نے کہا: ”Nokia105  دنیا بھر میں لاکھوں کی تعداد میں فروخت ہو چکا ہے جس سے اس ماڈل کی، بطور لیجنڈری فون، مقبولیت اور لازوال معیار ثابت ہوتاہے۔فیچر فونز کے سلسلے میں یہ فورتھ جنریشن ہے جسے اُن لوگوں کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جو ہمیشہ دوران سفر ایک فون کو اپنے ہمرا ہ رکھنا چاہتے ہیں۔پہلے مرتبہ استعمال کرنے والوں کے لیے عالمی سطح پر ہم اپنے انتہائی مقبول فیچر فونزکو ایک کو وننگ فارمولا پر تیار کرنا چاہتے تھے جواسی معیار کو زیادہ بہتر کارکردگی کے ساتھ پیش کرے۔ہم نے جدیدخدوخال کے ساتھ جانا پہچانا ڈیزائن استعمال کیا ہے اور فون میں دیر تک چلنے والی بیٹری بھی فراہم کی ہے تاکہ آپ طویل عرصہ تک  بات کر سکیں۔“ایچ ایم ڈی گلوبل پاکستان کے کنٹری مینیجر، عارف شفیق نے کہا:”چونکہ فونز لوگوں کی زندگی کا اہم رکن بن گئے ہیں، ہم Nokia105 پیش کرنے پر بہت پر جوش ہیں جو پاکستان میں ہمارے مداحوں کے لیے ایک پائیدار اور اسٹائلش فون ہے۔ اس کے استعمال کرنے والے ایک پائیدار بیٹری اور منفرد ڈسپلے سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔

اس فون میں 500 ایس ایم ایس اسٹورکرنے کی جگہ کی بدولت آپ اپنے عزیزوں کے ساتھ رابطے میں رہ سکیں اور پہلے سے موجود Gameloft کے ذریعے بلا تعطل انٹرٹینمنٹ حاصل کر سکیں۔“Nokia105میں، الگ ہو جانے والی بیٹری، ایک مرتبہ چارج کرنے کے بعد سے دوبارہ چارج کرنے کے درمیان، کئی دنوں تک چلتی ہے اور اس بات کو یقینی بناتی ہیکہ آپ کا فیچر فون آپ کے ساتھ ہر جگہ جانے کے لیے تیار ہے۔ ڈوئل سم والے Nokia105کی بیٹری اسٹینڈ بائی موڈ میں 07دن تک چلتی ہے اوراس کے مداح، بیٹری لائف کی پرواہ کیے بغیر،اپنی فیملی اور فرینڈز کے ساتھ گھنٹوں بات کر سکتے ہیں۔دوہزار contacts اورپانچ سو ایس ایم ایس اسٹورکرنے کی جگہ کے ساتھ، آپ کے پاس ہمیشہ وہ معلومات دستیاب رہتی ہیں جو آپ کے لیے اہم ہیں اور اس بات کو یقینی بناتی ہیں کہ آپ ایک ڈیوائس سے اپنے تمام رابطوں کے ساتھ منسلک رہتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…