بدھ‬‮ ، 12 اگست‬‮ 2026 

خطے اور پوری دنیا کو پاک بھارت فوجی تصادم سے بچانا ہوگا ٹرمپ انتظامیہ سے مداخلت کی اپیل

datetime 8  اگست‬‮  2019 |

واشنگٹن (آن لائن)امریکی سینیٹر لینڈسے گراہم نے کہا ہے کہ خطے اور پوری دنیا کو پاک بھارت فوجی تصادم سے بچانا ہوگا، امید ہے ٹرمپ انتظامیہ بحران حل کرنے میں مدد کرے گی۔امریکی سینیٹر لینڈسے گراہم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے وزیر خارجہ سے بات ہوئی، خطے میں کشیدگی بڑھنے سے قبل بھارتی فیصلے پر بات ہونی چاہیے۔دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جموں و کشمیر کی جغرافیائی حیثیت اور انتظامی امور سے متعلق بھارت کی

قانون سازی کا بغور جائزہ لیا جا رہا ہے، انفرادی حقوق کا احترام کیا جائے، قانونی طریقہ کار پر عمل کیا جائے اور جو لوگ متاثر ہوئے ہیں ان کے ساتھ مذاکرات کیے جائیں۔امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق جموں و کشمیر کے لوگوں کی گرفتاریوں اور مسلسل پابندیوں کی اطلاعات پر امریکا کی تشویش برقرار ہے۔ امریکا تمام فریقوں پر زور دیتا ہے کہ وہ پرسکون رہیں اور ضبط و تحمل سے کام لیں۔ محکمہ خارجہ نے مزید کہا کہ تمام فریق لائن آف کنٹرول پر امن و استحکام برقرار رکھیں، کشمیر سمیت تمام مسائل پر پاکستان اور بھارت کے درمیان براہ راست مذاکرات کی حمایت جاری رکھی جائے گی۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)


ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…