بدھ‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2026 

بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ راکھی ساونت نے شادی کی تصدیق کردی

datetime 8  اگست‬‮  2019 |

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ راکھی ساونت نے آخر کار شادی کرلی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق راکھی ساونت نے برطانیہ سے تعلق رکھنے والے ایک بزنس مین ریتیش سے رواں سال 28 جولائی کو شادی کی تاہم اس کا اعلان تقریباً ایک ہفتے بعد کیا۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے راکھی ساونت نے بتایا کہ انہوں نے اپنے ایک مداح سے شادی کی ہے جس کا تعلق برطانیہ سے ہے اور یہ دونوں ایک دوسرے سے

بے حد محبت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے روزانہ ہزاروں مداحوں کے پیغامات ملتے ہیں، لیکن ایک دن جب میں کافی اداس تھی تو مجھے ایک مداح نے پیغام بھیجا کہ میں آج اداس کیوں ہوں؟ اس پر میں نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے پوچھا کہ اسے کیسے پتا لگا کہ میں اداس ہوں جس پر اس نے بتایا کہ وہ طویل عرصے سے مجھے فالو کررہا ہے اور جانتا ہے کہ میں کب خوش اور اداس ہوتی ہوں، اس دن میں نے سوچ لیا تھا کہ ایک دن میں اس سے ہی شادی کروں گی۔رپورٹس کے مطابق راکھی ساونت نے 36 سالہ ریتیش سے ایک سال تعلق رکھنے کے بعد ان سے ممبئی کے ایک ہوٹل میں شادی کی۔اپنی شادی کو خفیہ رکھنے کے سوال پر اداکارہ نے کہا کہ میں پریشان تھی کیوں کہ میں نے دیکھا ہے کہ اداکارائوں کو شادی کرنے کے بعد انڈسٹری میں کام نہیں ملتا، پریانکا اور دپیکا جیسی بڑی اداکاراؤں کے لیے آسان ہے کہ شادی کے بعد بھی انہیں کام مل جائے لیکن میں ایک ڈانسر ہوں، میں آئٹم سانگز پر رقص کرتی ہوں، مجھے نہیں معلوم کہ یا مجھے تب بھی کام ملے گا جب لوگوں کو پتا چلے گا کہ میری شادی ہوچکی ہے، لیکن اب میں یہ سب نہیں سوچتی کیوں کہ میں نے اس شخص سے شادی کی ہے جس کے ساتھ زندگی گزارنے کا میں خواب دیکھتی تھی، آج میں بہت خوش ہوں۔اپنی شادی کی تقریبات کے حوالے سے راکھی ساونت نے بتایا کہ ہماری شادی عیسائی اور ہندو رسومات کے تحت ہوئی، میں نے ہمیشہ یہی خواب دیکھا تھا کہ میری شادی خوبصورت انداز سے ہو، ریتیش نہیں چاہتا کہ وہ ابھی میڈیا کے سامنے آئے، اس نے مجھ سے وعدہ کیا ہے کہ جب ہمارے بچے ہوجائیں گے تو وہ ان کی تصاویر خود دنیا سے شیئر کرے گا۔یاد رہے کہ گزشتہ سال راکھی ساونت نے سوشل میڈیا پر کامیڈین اداکار دیپک کلال سے شادی کرنے کا بھی اعلان کیا تھا۔اس حوالے سے

اداکارہ نے بتایا کہ دیپک میرے بھائیوں جیسے ہیں، ہم نے مداحوں کے ساتھ مذاق کرنے کی کوشش کی تھی، جب میں نے اور دیپک نے یہ مذاق کیا تب تک ریتیش نے مجھے شادی کی پیشکش نہیں کی تھی، میرے اس مذاق کے بعد ریتیش بھی کافی سنجیدہ ہوگئے اور مجھے فوری شادی کی پیشکش کردی۔اداکارہ نے بتایا کہ میں 33 سال کی ہوچکی ہوں اور امید ہے کہ فرح خان کی طرح جلد تین بچوں کی والدہ بھی بن جاؤں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…