اتوار‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2025 

ترک عوام نے دوستی کا حق اداکر دیا،سوشل میڈیا پر ترک عوام کی بڑی تعداد کے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی حمایت میں ٹویٹس

datetime 6  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن)سوشل میڈیا پر ترک عوام کی بڑی تعداد نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی حمایت میں ٹویٹس کر دئیے۔ صیلات کے مطابق وزیراعظمعمران خان نے مقبوضہ کشمیر میں حالیہ پیش رفت بارے عالمی رہنماؤں سے رابطوں کے ضمن میں پیر کوترکی کے صدر رجب طیب ایردوان سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ ترکی کے صدر سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ بھارت کی جانب سے

مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت کو تبدیل کرنے کے غیرقانونی اقدامات سے علاقائی امن اور سلامتی پرسنجیدہ اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہارکیا انہوں نے اس ضمن میں ترکی کے مضبوط حمایت اورتعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔تاہم اہم ترین مسئلے پر ترک صدر کے ساتھ ساتھ ترک عوام نے بھی پاکستان کا دوست مالک ہونے کا عملی مظاہرہ کر دکھایا۔سوشل میڈیا پر ترک عوام نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ایک صارف نے کہا کہ ہم نہ صرف مسئلہ کشمیر پر بلکہ ہر مسئلے پر آپکو سپورٹ کریں گے۔ہم دو ریاستیں ہیں لیکن ایک قوم ہیں۔پاکستان نے جنگ میں ترکی کا جو ساتھ دیا تھا وہ ابھی بھی ہمارے ذہنوں میں تازہ ہے۔جب کہ ایک ترک صحافی نے کہا کہ پاکستان اکیلا نہیں ہے۔ترکی کے لوگ کشمیریوں کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔انہوں نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ کشمیر تمام مسلمانوں کا مشترکہ مسئلہ ہے۔ترکی پاکستان کے لوگوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ایک صارف نے کہا چاہے کچھ بھی ہو ترکی پاکستانی بہن بھائیوں کو مسئلہ کشمیر پر اکیلا نہیں چھوڑے گااس کے علاوہ بھی کئی ترک صارفین نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی حمایت کا اظہار کیا۔



کالم



رونقوں کا ڈھیر


ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…