پاکستان میں بینک صارفین کے ساتھ بڑے پیمانے پر دھوکہ بازی کا سلسلہ شروع، سٹیٹ بینک آف پاکستان نے عوام کو خطرناک انتباہ کردیا

5  اگست‬‮  2019

کراچی(این این آئی)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپنے ایک اعلامیہ میں کہا ہے کہ ہمارے علم میں یہ بات آئی ہے کہ دھوکہ باز افراد بایومیٹرک تصدیق کے بہانے بینک صارفین سے ان کے بینک اکاوؤنٹ کی تفصیلات حاصل کر کے انہیں نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

بہت سے واقعات میں یہ کام جعلی فون کالز کے ذریعے کیا جا رہا ہے جس کے لیے یہ دھوکے باز افراد اپنا فون نمبر بینکوں کی باضابطہ ہیلپ لائن یا رجسٹرڈ نمبروں کے پیچھے چھپا لیتے ہیں۔ فون کال وصول کرنے والے افراد سمجھتے ہیں کہ یہ کال حقیقی ہے یا اُن کے بینک کی طرف سے ہے چنانچہ وہ اپنی ذاتی معلومات بشمول بینک اکاو?نٹ نمبر، آئی ڈی، پاس ورڈ، کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ نمبر وغیرہ بتا دیتے ہیں، جس کے نتیجے میں، حتیٰ کہ کال کے دوران رقوم کا نقصان پہنچا دیا جاتا ہے۔ یہ دھوکے باز افراد خود کو عام طور پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا افسر، فوجی افسر، یا اعلیٰ عدلیہ وغیرہ کا نمائندہ ظاہر کرتے ہیں، اور اکاو?نٹس کی بایو میٹرک تصدیق کا بہانہ بناتے ہیں۔ اس تناظر میں عوام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ آنے والی کالز پر اہم ذاتی معلومات بتانے کے بجائے اپنے بینک کے رجسٹرڈ نمبروں / ہیلپ لائن پر فوراً خود رابطہ کریں۔مرکزی بینک نے مطلع کیا  ہے کہ اسٹیٹ بینک/ بینک/ مائکرو فنانس بینک ٹیلی فون کالز کر کے بینکوں کے موجودہ صارفین کی بایو میٹرک تصدیق ہرگز نہیں کرتے۔ اگر عوام کو ایسی کوئی کال موصول ہو تو وہ ان واقعات کی تفصیلات قانون نافذ کرنے والے اداروں یا اسٹیٹ بینک کی ہیلپ لائن  پر رابطہ کریں۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…