اسلام آباد (نیوز ڈیسک) یو ایس بی کیبل کو جب بھی یو ایس بی کنیکٹر میں لگایا جائے تو یوں لگتا ہے کہ ہمیشہ پہلی کوشش الٹی ثابت ہوتی ہے اورہمیں پھر سے دیکھ بھال کر اسے سیدھاکرکے لگانا پڑتا ہے۔ اگرچہ ایک آدھ کوشش کے بعد یو ایس بی کنیکٹر سیدھا لگ جاتا ہے لیکن کیا ہی اچھا ہو کہ ہماری پہلی کوشش ہر دفعہ کامیاب ہو اور یو ایس بی کے الٹا یا سیدھا ہونے کا مسئلہ ہی پیش نہ آئے۔ ماہر پال پوگ کا کہنا ہے کہ یو ایس بی کنیکٹرکو سیدھا لگانے کے لئے دو نشانیاں یاد رکھیں۔ پہلی نشانی تین شاخہ یو ایس بی کا نشان ہے جو کہ افقی کنیکٹر کے لئے اوپر کی طرف ہونا چاہیےے جبکہ عمودی کنیکٹر کے لئے اسے دائیں طرف ہونا چاہیے۔ اس سے بھی زیادہ آسان اور کارگر نشانی یو ایس بی کیبل کنیکٹر کے دھاتی حصے پر جوڑ کا لکیر نما نشان ہے۔ افقی کنیکٹر کے لئے جوڑ کا نشان ہمیشہ نیچے کی طرف رکھیں جبکہ عمودی کنیکٹر کے لئے اسے ہمیشہ بائیں طرف رکھیں۔ اس سادہ اصول کو یاد رکھیے، آپ کی یو ایس بی ہمیشہ پہلی کوشش میں سیدھی لگے گی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)
-
سعودی عرب کا پاکستانی شہریت ترک کرنے والوں کے لیے بڑا اعلان
-
اسلام آباد میں 258 چینی شہری گرفتار
-
بارشوں کے نئے اسپیل کی پیشگوئی، گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
-
منشیات کیس: عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو بری کر دیا
-
رواں ہفتے تمام بینک 3 دن بند رہیں گے، اعلان ہوگیا
-
سابق کرکٹر عاقب جاوید کی بیٹی کی برطانیہ میں شادی، تصاویر وائرل
-
حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کے لیے گفٹ اسکیم ! اہم خبر آگئی
-
معروف ٹک ٹاکر وکیل میاں بلال عبداللہ گرفتار
-
مسلسل تیزی کو بریک لگ گئی، سونے کی قیمتوں میں کمی
-
ربیع الاول کے چاند سے متعلق اعلان ہوگیا
-
رخصتی گھر سے کریں گے، والد نے پسند کی شادی کرنے والی بیٹی کو گھر لے جا کر مار دیا
-
پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس میں مزید اہم انکشافات سامنے آگئے



















































