منگل‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2026 

سعودی عرب نے دنیا بھرکے مسلمانوں کے لئےحج کے دروازے کھول دئیے، گورنر مکہ

datetime 5  اگست‬‮  2019 |

مکہ مکرمہ (این این آئی )سعودی عرب کے گورنر مکہ معظمہ شہزادہ خالد الفیصل نے کہا ہے کہ ان کے ملک نے بلا امتیاز دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے فرئضہ حج کی ادائی کے دروازے کھول دیے ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں گورنر مکہ نے کہا کہ ساڑھے تین لاکھ خدام حجاج کرام کی خدمت پرمامورکیے گئے ہیں اور اب تک 16 لاکھ سے زاید عازمین حج سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔قطرکے عازمین حج سے متعلق ایک سوال کے جواب میں گورنر مکہ نے کہا کہ مخالف ممالک کی

طرف سے دھوکہ دہی اور سازشوں کی پرواہ کیے بغیر ان کے عازمین حج کو بلا امتیاز حج کی مکمل اجازت فراہم کی ہے۔انہوں نے انکشاف کیا کہ بغیر اجازت اور غیرقانونی طریقے سے حجاج میں شامل ہونے والے تین لاکھ 29 ہزار افراد کو واپس بھیج دیا گیا اور ان کے 15 سہولت کاروں کو حراست میں لیا گیا۔ایک سوال کے جواب میں شہزادہ خالد الفیصل نے کہا کہ کسی ملک کے باشندوں کے ساتھ امتیازی یا جانب دارانہ سلوک نہیں کیاجاتا۔ ہم نے دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے بلا امتیاز حج کے دروازے کھول دیے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…