اتوار‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2025 

بھارت کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزیاں اور کلسٹر بموں کا استعمال،اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی)  کا شدید ردعمل سامنے آگیا

datetime 4  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(آن لائن) اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے بھارت کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزیوں اور کلسٹر بم کے استعمال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے  قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ہے۔سیکرٹری جنرل اوآئی سی کی جانب سے ٹوئیٹر پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی جانب سے شہری آبادی پرکلسٹربم کے استعمال پر اور مقبوضہ کشمیرمیں بگڑتی ہوئی صورت حال اور مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کی اضافی نفری پربھی تشویش ہے۔بیان میں کہا گیا کہ عالمی برادری

مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کیلئے بھارت پر دباؤ ڈالے اور  مقبوضہ کشمیرکے پرامن حل کیلیے عالمی برادری اپنی ذمے داری پوری کرے،سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو آزادانہ حق خودارادیت دیا جائے۔واضح رہے کہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر یوسف احمد العثمین سے ٹیلی فونک رابطہ کیا تھا اور ان سے مقبوضہ کشمیر میں بڑھتی ہوئی بھارتی جارحیت اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رونقوں کا ڈھیر


ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…