اسلام آٓباد(نیوز ڈیسک)یمن کے سابق صدر علی عبداللہ صالح کی وفادار فورسز نے سعودی سرحدی قصبوں پر حملے کیے جو پسپا کردیے گئے۔ جھڑپوں میں 4 سعودی اور درجنوں یمنی حملہ آور مارے گئے۔ سعودی قیادت میں قائم اتحاد نے ایک بیان میں کہاکہ معزول یمنی صدرعلی عبداللہ صالح کےری پبلکن گارڈز کی ایک فارمیشن نے سعودی سرحدی قصبوں جازان اور نجران میںمختلف مقامات پر منظم حملے کیے۔ انہیں حوثی باغیوں کی مدد بھی حاصل تھی۔ سعودی سیکیورٹی فورسز نے بھرپور جواب دیتے ہوئے حملے پسپا کیے جن میں گن شپ ہیلی کاپٹر ، میزائل اور دیگر اسلحہ استعمال کیا گیا۔ جھڑپوں کے دوران 4 سعودی اور درجنوں یمنی حملہ آور مارے گئے۔ سعودی عرب کی قیادت میں قائم اتحاد کی جانب سے یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف کارروائی شروع ہونے کے بعد سعودی حدود میں یہ دوسرا بڑا زمینی حملہ ہے۔ اپریل کے آخر میں بھی نجران کے علاقے میں حملہ کیا گیا تھا جس میں 3سعودی فوجی اور درجنوں باغی ہلاک ہوئے تھے۔واضح رہے کہ یمن رواں برس مارچ سے جاری جھڑپوں میں اب تک 2 ہزار سے زائد افراد ہلاک اور 8 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں جب کہ لاکھوں افراد محفوظ مقامات پر نقل مکانی کر چکے ہیں۔
یمن:سعودی سرحدپرسابق صدرعبداللہ صالح کی فوج کے حملے پسپا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
موسمی پرندے
-
مولانا طارق جمیل نے بچے سے ہاتھ کیوں نہیں ملایا اور بچہ کون ہے؟ وضاحت سامنے آگئی
-
ڈاکٹر سارنگ ہلاکت کیس میں اہم پیش رفت،مقتول کی اہلیہ مبینہ طور پر ملوث نکلی
-
تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان
-
عید الاضحیٰ کے دوران ملک بھر میں موسم کیسا رہےگا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
-
بیرونِ ملک جانے والے پاکستانی شہریوں کو اہم ہدایت جاری
-
پاکستان کی ایران جنگ بندی کوششیں، یو اے ای ناراض، پاکستانی کارکنوں کی بے دخلی شروع، نیو یارک ٹائمز ک...
-
پی ڈی ایم اے پنجاب کا صوبہ بھر میں آندھی اور بارشوں کے متعلق الرٹ
-
ایک میزائل، متعدد نشانے، بھارت کا’’مشن دیویاستر‘‘ کے تحت ایڈوانسڈ اگنی میزائل کا کامیاب تجربہ
-
مزید 191 غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائیٹیاں سامنے آ گئیں
-
حکومت نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ بتا دی
-
اداکار وجے کا وزیراعلیٰ بنتے ہی گھریلو صارفین کو مفت بجلی دینے کا حکم
-
کسٹم گودام میں لگی آگ پر 22 گھنٹوں بعد بھی قابو نہ پایا جاسکا، 100 سے زائد گاڑیاں جل گئیں
-
ذوالحج 1447 ہجری کا چاند کب نظر آنے کا امکان ہے؟ سپارکو نے ممکنہ تاریخ بتا دی



















































